ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ذات پات کی وجہ سے پنچایت میں خواتین کو زمین پر بیٹھایا، تحقیقات کا حکم

ذات پات کی وجہ سے پنچایت میں خواتین کو زمین پر بیٹھایا، تحقیقات کا حکم

Sat, 10 Oct 2020 22:11:56    S.O. News Service

چنئی،10/اکتوبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو میں ایک پنچایت کے دوران پنچایت کی خاتون لیڈر کو زمین پر بٹھانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک پنچایت خاتون لیڈر پنچایت میں زمین پر بیٹھی نظر آرہی ہیں، جبکہ دیگر کرسی پر بیٹھے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ انہیں اس اجلاس کی صدارت کر نی تھی۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد ناراضگی ہے، جس سے ایک بار پھر امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد کڈلور کے ضلعی کلکٹر نے پنچایت سکریٹری کو معطل کردیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔تصویر میں زمین پر بیٹھی خاتون تھرکو تھتھی گاؤں کی پنچایت کی چیئرپرسن ہے۔ وہ دراوڑ برادری سے تعلق رکھتی ہے، جو کہ ایک پسماندہ ذات ہے۔ اس عہدے کے لئے ان کا انتخاب گذشتہ سال ہوا تھا۔اس خاتون رہنما نے کہا کہ میری ذات کی وجہ سے نائب صدر نے مجھے اجلاس کی صدارت نہیں کرنے دی۔ صرف اتنا ہی نہیں، انہوں نے مجھے جھنڈا لہرانے تک نہیں دیا۔ انہوں نے اپنے والد کو یہ کام کرنے کے لئے دعوت دی، لیکن میں اعلی برادری کے ساتھ تعاون جاری ر کھوں گی۔ضلع کلکٹر چندر شیکھر نے بتایا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور کچھ ہی گھنٹوں میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔خیال رہے کہ سیکریٹری کو معطل کردیا گیا ہے کیونکہ وہ اس مبینہ امتیاز کے متعلق حکام کو آگاہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔


Share: